بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے بیان کے مطابق آج گوار میں بلوچ راجی مچی کیلے آنے والے خضدار، قلات، سوراب، چاغی، خاران اور بیسیمہ کے قافلے پنجگور پہنچ گئے ہیں۔
پنجگور سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ گوادر کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ شال کے قافلے پر مستونگ میں بدترین ریاستی بربریت، دوستوں کے شدید زخمی ہونے اور تمام گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرنے کے خلاف مستونگ میں دھرنا جاری ہے۔