شال بلوچ یکجہتی کمیٹی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بی وائی سی شلا کی جانب سے بلوچ راجی مچی کے کاروان پر ریاستی بربریت اور جبر کے خلاف کل صبح نو بجے برما ہوٹل شال سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
ترجمان نے کہاہے کہ ہم شال کے باشعور عوام اور عوام دوست سیاسی و سماجی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس ریلی میں شرکت کرکے ریاستی بربریت اور جبر کے خلاف آواز اٹھائیں۔