مستونگ میں فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کے نام سامنے آگئے ، ہیلی کاپٹروں کی گشت جاری

مستونگ میں پاکستانی فورسز کے فائرنگ سے بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے کیلے جانے والے قافلہ میں شامل زخمی ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ، طالبعلم سریاب شال،محمد جاوید، مستونگ ،شبیر مینگل مغربی بائی پاس شال، محمد آصف چاغی ، ولی محمد چاغی،میاں خان کانک مستونگ،محمد زمان، کانک مستونگ ،سراج شاکرسریاب شال،محمد فرحان کلی دیبا شال، محمد عمر کلی دیبا شال،مدثر، مستونگ (حالت نازک)عبدالمطق، کانک مستونگ،داؤد کھیتران، بارکھان ،برکت علی، مستونگ سے ہواہے ۔ کل زخمیوں کی تعداد 14، جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے ۔

تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ مستونگ کے قریب پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر مسلسل گشت کر رہے ہیں، اسی طرح تربت اور گوادر میں بھی ہیلی کاپٹرز کا گشت جاری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کی جانب سے راجی مُچی کے شرکاء پر بدترین تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

مستونگ واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ راجی مچی میں شرکت کے لیے جانے والے شال کے قافلے پر مستونگ کے مقام پر ریاست کی قاتل فوج نے سیدھی فائرنگ کی ہے، جس سے متعدد بلوچ نوجوان زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جس سے دو کی حالت بہت خراب ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی پورے بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ پورے بلوچستان سے لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکلیں اور گوادر کی طرف مارچ کریں۔ جہاں جہاں روکنے کی کوشش کی جائے، وہاں دھرنا دے کر پورے بلوچستان کو بند کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: اگر انتظامیہ نے راستے نہ کھولے تو یہ جلسہ دھرنے میں تبدیل ہوگا ڈاکٹر ماہ رنگ کا ویڈیو پیغام

ہفتہ جولائی 27 , 2024
ریاست طاقت کا استعمال کررہی ہے- جلسے کیلئے نہیں چھوڑا گیا تو دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے بلوچ راجی مچی کے شرکاء کو روکنے شہروں میں سڑکوں کو بند کرنے سمیت شرکاء کو گوادر میں داخلے سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ