شال انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ماما غفار فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ،ریڈ زون سیل کیاجارہاہے

بلوچستان کے دارالحکومت شال سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ، سیاسی و سماجی شخصیت ماما غفار بلوچ کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

آپ کو علم ہے شال سے بلوچ راجی مچی کے آرگنائزر اور بی ایس او کے چیئرمین جیئند بلوچ سمیت پانچ نوجوان پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیئے ہیں ۔

دوسری جانب شال سے اطلاعات ہیں کہ
شال ضلعی انتظامیہ نے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے بھاری نفری تعینات کر دی یے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شال میں دفعہ 144نافذ ہے اور کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج اور ریلی کی اجازت نہیں ہے ۔

تاہم اطلاعات ہیں فورسز کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان ،سیاسی سماجی اور طلباء تنظیموں کو گوادر میں منعقد ہونے والے بلوچ راجی میں شرکت کرنے سے روکنے کیلے فورسز نے ان افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنارہے ہیں اور ردعمل کی خوف سے احتجاج اور ریلی روکنے کی کوشش کر کے جو ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کریں گے ،انھیں روکا جائے گا ۔ اور بی وائی سی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیاجائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ماما غفار بازیاب ہوگئے

ہفتہ جولائی 27 , 2024
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے گھر پر چھاپہ مار کر انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ، سیاسی و سماجی شخصیت ماما غفار بلوچ کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاتھا ۔ تازہ اطلاعات ہیں کہ اہلخانہ نے کہاہے کہ وہ بازیاب ہوئے ہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ