شال ، پنجگور ،اور حب میں فائرنگ و دیگر حادثات میں 4 افراد ھلاک 7 زخمی

پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے دو افراد لطیف ولد جلیل امان اللہ ولد حسین ھلاک جبکہ آصف ولد المراد زخمی ہوگیا، ھلاک اور زخمی شخص کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے دارالحکومت شال میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل۔ شال کے علاقے قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر کلیم اللہ بڑیچ نامی شخص قتل ہوا ۔

علاوہ ازیں شال کے نواحی علاقے نواں کلی میں تیز رفتار موٹر سائیکل دیوار میں ٹکرانے سے نوجوان ھلاک ہوگیا، نواں کلی بائی پاس کلی ناصران پر تیز رفتار موٹر سائیکل دیوار میں ٹکرانے سے نوجوان ھلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

دریں اثناء حب دریجی مصری ہوٹل کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئے پانچ افراد زخمی ، اس حوالے سے دریجی سے آمد اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز دریجی مصری ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے سبب کار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں پانچ افراد محمد امین میراجی ،نثار احمد میراجی ،منیر احمد میراجی ،محمد رمضان میراجی اور خادم میراجی نامی اشخاص جو کہ ساکران اور سندھ شیخ برکیو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں زخمی ہو گئے زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کردیئے گئے زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ راجی مچی کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال تشویشناک ہے – گریٹا تھنبرگ

ہفتہ جولائی 27 , 2024
ماحولیاتی سرگرم رکن و انسانی حقوق کے کارکن گریٹا تھنبر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ “ایکس” پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بلوچ راجی مچے کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن تشویشناک ہے- انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور ادارے سڑکیں بلاک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ