تربت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری دھرنا مزاکرات کے بعد ختم، ڈسٹرکٹ چیرمین کی جانب سے بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔
تربت میں ڈپٹی کمشنر کی آفس کے سامنے دو ہفتوں سے جاری دھرنا لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیچ ضیا مندوخیل نے مظاہرین کے پاس جاکر مزاکرات کیے اور ان سے چند دنوں کی مہلت لے کر لاپتہ افراد بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
مزاکرات میں انجمن تاجران تربت کے صدر اسحاق روشن دشتی اور دیگر موجود تھے۔ یاد رہے کہ تربت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 13 جولائی سے ڈپٹی کمشنر کی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا تھا جس کے باعث سرکاری امور نمٹانے میں ضلعی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا تھا۔