آواران پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے کل رات بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر تیرتیج آواران کے مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے دشمن فوج کو نقصان پہنچایا۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آواران کے علاقے تیرتیج میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے دو راکٹ فائر کئے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بی ایل ایف مقبوضہ بلوچستان میں متواتر پاکستانی فوج اور اسکے ہمنواؤں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ قابض ریاست کے افواج اور تنصیبات کے علاوہ معاشی نظام کو نشانہ اس وقت تک بنا تے رہیں گے جب تک پاکستانی افواج مقبوضہ بلوچستان سے انخلاء پر مجبور نہ ہو۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔میجر گہرام بلوچترجمان بلوچستان لبریشن فرنٹ

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بی این ایم برطانیہ کی نئی کابینہ تشکیل، منظوربلوچ صدر،کمبربخشی جنرل سیکریٹری منتخب

جمعرات جولائی 25 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ برطانیہ چیپٹر کا چوتھا چیپٹر کونسل جنرل اجلاس بیاد شہدائے بلوچستان منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں بی این ایم کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری حسن دوست بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے اراکین نیاز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ