سامی حملے میں تین دشمن اہلکار ہلاک اور سرمچار علی جان شہید ہوگئے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سامی میں قابض پاکستانی فوج کیساتھ جھڑپوں میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار علی جان بلوچ عرف کریم شہید ہوگئے جبکہ تین دشمن اہلکار ہلاک کردیئے گئے۔بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 23 جولائی 2024 کی شب کیچ کے علاقے سامی، گیشکور میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران سرمچاروں کے ایک اور دستے نے دشمن فوج کے کیمپ کے قریب استحصالی پروجیکٹ کے مشینری کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

قابض فوج کیساتھ جھڑپوں کے دوران دشمن کے مارٹر گولے کے دھماکے کی زد میں آکر بی ایل اے سرمچار علی جان بلوچ عرف کریم ولد کمال شہید ہوگئے۔ سنگت علی جان تربت کے علاقے سامی سے تعلق رکھتے تھے اور اس وقت آپ بطور گشت کمانڈ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ آپ زامران، بلیدہ، کلبر، سامی اور تربت کے محاذوں پر دشمن کیخلاف متعدد معرکوں میں شریک ہوکر بہادری کی داستانیں رقم کرچکے تھے۔

بلوچ قومی آزادی کی حصول کیلئے خود کو وقف کرنے والے علی جان عرف کریم نے 2018 میں ساتھی تنظیم سے منسلک ہوکر پہاڑی محاذ کو اپنا مسکن بنایا اور 2020 میں بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ہوئے۔ شہید علی جان کے خاندان کو قابض فوج کے جبر و تشدد کا سامنا رہا تاہم دشمن فوج علی جان کو قومی آزادی کے موقف سے دستبردار کرنے میں ناکام رہی۔بلوچ لبریشن آرمی شہید سنگت علی جان کو اس عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ جلد یا بدیر شہداء کے عظیم مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

جیئند بلوچ ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو دھمکیاں، اس طرح کی بچگانہ حرکتوں سے ریاست اپنی شکست کا اعلان کر رہی ہے۔ بی وئی سی

جمعرات جولائی 25 , 2024
ریاست بلوچ راجی مچی کی کامیابی سے انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی تمام تر طاقت کو راجی مچی کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ پورے بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی بچگانہ حرکتوں سے ریاست […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ