بلوچستان مختلف واقعات حادثات میں 2 افراد ھلاک متعدد زخمی ،مستونگ شہر میں ڈاکوو راج کیخلاف شہر بند رہا

نوشکی کے علاقہ گلنگور کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر زامباد گاڑی اور ہیوی ٹرک کے مابین ٹریفک حادثہ سلیمان خان ولد عبدالسلام خیشکی سان قادر آباد نوشکی نامی شخص ھلاک جبکہ زامباد گاڑی کا کنڈیکٹر عبیداللہ ولد عبد الکبیر ساکن قادر آباد نوشکی معمولی زخمی ہواہے ۔

لیویز فورس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔

خضدار سنی کٹائی کے مقام پرایک نوجوان نے بجلی کے کمبے میں رسی ڈال کر اپنے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خضدارصدرتھانہ پولیس کے مطابق خاندانی زرائع نے بتایا ہے کہ نوجوان کادماغی توازن ٹھیک نہیں تھا انکی شناخت امیدخان ولد داؤدخان قوم دودازئی ساکن آواران تحصیل جھاؤ سے ہوا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنے تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچایا دیا ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کی گئی ۔

ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے کوڑدان سے سور جانیوالی باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث 3 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد دو خواتین کو ہسپتال سے نکال دیا گیا ۔ جبکہ ایک خاتون زوجہ محمد شریف کرمازئی راہیجہ بگٹی کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا دیگر دونوں زخمی خواتین کی شناخت زوجہ جمشیر عرف گرامی اور زوجہ کوہی خان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

نصیراباد کے علاقے چھتر تھانہ کی حدودطاہر کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان اظہار کو زخمی کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کر دیا ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے وجہ پرانی دشمنی بتایا جارہا ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش چھتر پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب صحبت پور کے سنیئر صحافی روزنامہ مشرق کے نمائندے علی حسن پرکانی کے بیٹے سلطان احمد پرکانی سے جتک چوک ڈیرہ مراد جمالی پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پرسی ڈی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے صحافی برادری نےایس ایس نصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس موٹرسائیکل کی برآمدگی کے لیے اقدامات کریں۔

دریں اثناء مستونگ شہر میں چوری و دکانوں میں ڈکیتی بدامنی کے خلاف تاجروں کی جانب سے مکمل بازار بند کرکے ہڑتال کیاگیا ، شہر کی تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہے۔

بتایا جارہاہے کہ گزشتہ روز مستونگ بازار میں سرعام دکانوں میں مسلح ڈکیتی کا!واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف بازار یونین کی کال پر آج مستونگ بازار احتجاجا بند کردیا گیا۔۔اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہےہیں ۔

آپ کو علم ہے گزشتہ ایک عرصہ سے مستونگ سٹی میں چوری راہزنی موٹرسائیکلیں چھیننے کے واقعات رونما ہورہے ہیں مگر پولیس انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہے ہیں۔ شہر کے دکانوں میں ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کی وجہ سے شہر اور تاجر یکسر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ جبکہ سٹی کے جگہ جگہ منشیات کا مکروہ دہندہ چل رہا ہے ۔

پولیس نے عوام کو چوروں اور ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سامراجی میگا پروجیکٹس اور ہماری قومی بقاء کے عنوان سے بی وائی سی نے پمفلٹ جاری کردی

جمعرات جولائی 25 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سامراجی میگا پروجیکٹس اور ہماری قومی بقاء کے عنوان سے پمفلٹ جاری کردی ۔ پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ بلوچستان گزشتہ سات عشروں سے ایک باقاعدہ سامراجی کالونی کی طرح مظالم اور جبر کا سامنا کر رہی ہے۔ بلوچ قوم ہزاروں سالوں سے اس سرزمین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ