بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے شرکاء کے لیے تیار کھانے یا راشن کا بندوبست کرنے کی عوام سے اپیل ہے ۔ بی وائی سی

گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک تاریخی قومی اجتماع "بلوچ راجی مچی” کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ قومی اجتماع بلوچ عوام کی مدد و تعاون کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر سمیت پورے مکران کے عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے شرکاء کے لیے تیار کھانے یا راشن کا بندوبست کرکے اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں اور اعلیٰ بلوچ روایاتِ مہمان نوازی کا پاس رکھیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ کوئی بھی شخص، خاندان، گروہ یا جماعت اس کاروان کو تیار کھانا یا راشن فراہم کرسکتا ہے، وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ذمہ داران سے اور نیچے دیے گئے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔

نمبر: 03102009045

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ

بدھ جولائی 24 , 2024
خاران کے علاقے البت میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات آٹھ بجے خاران کے علاقے البت میں مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ