کراچی راجی مچی کے حوالے چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے والے 4 کارکن حراست بعد لاپتہ

کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے بیان کے مطابق آج نوالین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تین کارکنان، شہداد بلوچ، صدام بلوچ اور باسط بلوچ کو بلوچ راجی مچی کے حوالے سے وال چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے دوران DSP کلاکوٹ نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ تینوں بلوچ نوجوانوں کو تھانے لے جانے کے بعد انٹیلیجنس ایجنسیوں کے حوالے کیا گیا ہے، اور وہ اس وقت تھانے میں موجود نہیں ہیں۔اور چند گھنٹوں پہلے بی وائی سی کراچی کا مزید ایک کارکن عبدالرحمٰن شاہمیر بلوچ کو بھی فورسسز گھر سے اٹھا کر لے گئے ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم واضح اور دو ٹوک الفاظ میں ریاست کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اس عوامی تحریک کو طاقت کے ذریعے ختم کرنا ناممکن ہے۔ طاقت کا استعمال کرکے ریاست بلوچ عوام کو اشتعال دلا رہی ہے، جس کے بعد عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر عائد ہوگی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گرمیوں میں کوئی میلہ منعقد نہیں کیا جاتا تھا ، مگر راجی مچی کے راہ میں روڑے اٹکانے کیلےفٹبال میلہ رکھاگیا ہے ۔ بی وائی سی

بدھ جولائی 24 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ گوادر اور کیچ کی ضلعی انتظامیہ نے 21 جولائی سے 29 جولائی تک ایک میلہ اور فٹبال ٹورنامنٹس کا اعلان کیاہے۔ حالانکہ اس سے قبل گرمیوں میں کیچ اور گوادر میں کوئی میلہ منعقد نہیں کیا جاتا تھا۔ تمام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ