بلوچستان فائرنگ و حادثات واقعات ایک قتل ، پانچ افراد دب گئے، 7 زخمی

شال کے علاقے سریاب روڈ کلی بنگلزئی قادری چوک پر ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے بابو کرد نامی شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ذاتی رنجش کی بنا پر ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے بابو کرد نامی شخص کو قتل کردیا۔

علاقے کے لوگوں نے موقع واردات پر ہی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پکڑ کر مار پیٹ کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

علاوہ ازیں ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5کان کن پھنس گئے،تفصیلات کے مطابق شاہرگ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 5کان کن پھنس گئے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ نجی کوئلے کی کان میں مائنگ کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا ، مٹی کا تودہ گرنے سے 5 کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے، کان کنوں کو نکالنے کیلئے طویل آپریشن جاری رہا۔

مشکل آپریشن میں پانچوں کانکنوں کو زندہ نکال لیا گیا ۔ کانکنوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ادھر مستونگ  کردگاپ کے علاقے گرگینہ میں مینگل قبائل کے دو گروہوں میں تصادم، لاٹھیوں کے وار سے دونوں جانب سات افراد زخمی ہوئے ۔

جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجے کے لئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ کی ہدایت پر نائب رسالدار محمد اسماعیل سرپرہ لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی راجی مچی کے حوالے چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے والے 4 کارکن حراست بعد لاپتہ

بدھ جولائی 24 , 2024
کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے بیان کے مطابق آج نوالین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تین کارکنان، شہداد بلوچ، صدام بلوچ اور باسط بلوچ کو بلوچ راجی مچی کے حوالے سے وال چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے دوران DSP کلاکوٹ نے غیر قانونی طور پر گرفتار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ