بلوچستان قدرتی آفات کے رپوٹ کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔
حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 11 افراد ھلاک ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ھلاک اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں بارشوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 89 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے ہیں بارشوں سے 17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمز کی صورتحال نارمل ہیں ، بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں۔
دریں اثناء بلوچستان کے اوتھل اور گردونواح میں تیز ہواﺅں کیساتھ موسلادھار بارش، لاکھڑا کے گوٹھ ہشنگی میں سولر پلیٹ گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی، لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، جاں بحق بچی کی شناخت عمر 12سال متی کے نام سے ہوئی ہے، تعلق سندھ کے علاقے مٹیاری سے بتایا جاتا ہے۔