خاران، مغوی مختیار احمدکی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا جاری شاہراہ  بند کردیا گیا

خاران  مغوی مختیار مینگل ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے سبب اب تک بازیاب نہ ہوسکا آج بازار کلی رہی مگر روڈ بند کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق احتجاجی دھرنے کی شرکاء نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شٹرڈون کو ختم کرکے آج خاران میں مین شاہراہوں پر مکمل پہیہ جام کردیا۔ اور خاران کے مین شاہراہ شال خاران روڑ کراچی خاران روڑ جنگل روڑ کو مکمل طور پر بند کیاگیا، اور احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا ۔

احتجاجی کیمپ میں مغوی مختیار احمد کی لواحقین خاران کے تمام سیاسی پارٹیز کے رہنماوں زمیندار برادری علماء کرام سول سوسائٹی اور ہندو برادری کے نمائندوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ایم پی اے خاران ثناء بلوچ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی پی پی رہنما میر محمد اسماعیل پیرکزئی چیئرمین میر ضیاء الحق قمبرانی زمیندار ایکشن کمیٹی کے ملک منظور احمد نوشیروانی جمعیت علماے اسلام کے مولانا عظمت اللہ انقلابی ٹی ایل پی کے مولانا نعمت اللہ حبیبی و دیگر نے شرکت کیا اور حکومت سے فوری مغوی مختیار احمد مینگل کی فوری بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر منیرآحمد سومرو نے کہا کہ مختیار احمد مینگل کے اغوا نما واقعہ پر ضلعی انتظامیہ اپنے زمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ مغوی کی بازیابی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہیں ۔مغوی کے رشتہ داروں اور اہل خاران سے ہماری ہمدردیاں ہیں۔انشااللہ جلد مغوی بازیاب ہوکر اپنے اہل خانہ کے پاس ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خاران شروع دن سے مختلف اضلاع کے انتظامیہ اور علاقائی معتبرین سے رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے بلوچستان حکومت بالخصوص صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی بھی سختی سے ہدایات ہے کہ مغوی کو باحفاظت بازیابی عمل میں لائی جائے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر فورسز کے ساتھ تگ ودو کررہی ہیں انشااللہ خاران کے عوام کو جلد خوشخبری مل جائے گی ۔

انھوں نےکہا کہ مغوی کے خاندان اور اہل خاران کی پریشانی سے ہمیں احساس ہیں ہم اس واقعہ کے تہ تک جارہے ہیں تاکہ خدانخواستہ مغوی کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔

مغوی مختیار مینگل فائل فوٹو

انھوں نے کہا کہ علاقائی معتبرین کی تعاون کی ہمیں ضرورت ہیں انشااللہ عوام اور علاقے کے معتبرین کی تعاون ہی سے ریاست اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کررہی ہے، رخشان ڈویژن کے تمام ضلعی انتظامیہ بالخصوص رخشان ڈویژن کے کمشنر ۔ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج اور دیگر اعلی احکام دن رات اسی کوشش میں ہیں کہ جتنی جلد ممکن ہو  مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور،بارڈرز یکجہتی کمیٹی کا مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

اتوار جولائی 21 , 2024
پنجگور بارڈرز یکجہتی کمیٹی کا مطالبات کے حق میں جاوید چوک پر  بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا  ۔  بارڈرز یکجہتی کمیٹی کے سربراہ برکت دلاوری بازگل اور دیگر نے آج بھوک ہڑتال میں حصہ لیا اس سلسلے میں بارڈر یکجہتی کمیٹی کے سربراہ برکت دلاوری صحافیوں سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ