پسنی بی وائی سی کے مرکزی رہنماؤں کا ایک روزہ دورہ پسنی،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات، راجی مچی کی جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔

پسنی : بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما صبغت اللہ شاہ جی ،وسیم سفر عبداللہ،میر اور دیگر کارکنان نے آج پسنی کا دورہ کیا اور پسنی جیٹی میں ماہی گیر ویلفئیر سوسائٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور بلوچستان میں ہونے والی مظالم اور خاص کر بلوچستان کے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ پر گفتگو کی گئی ۔


اس موقع پر صبغت اللہ شاہ جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر بلوچستان کے سمندر میں جو غیرقانونی ٹرالنگ ہورہی ہے یہ تممم کچھ اس ریاست کی ایماء پر ہورہی ہے جو ہمارے سمندر کو بانجھ کررہے ہیں۔

صبغت اللہ شاہ جی نے ماہی گیروں کو دعوت دی کہ وہ 28 جولائی کو گوادر میں ہونے والی بلوچ راجی مچی میں شرکت کرکے اپنے یکجہتی کا مظاہرہ کریں
بی وائی سی کے مرکزی رہنماؤں نے پسنی ویلفئیرکلب میں بی این پی ،نیشنل پارٹی،ازم آزمان،انجمن تاجران پسنی اور عام طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کی۔


اس موقع پر نیشنل پارٹی کے خدابخش سعید،اللہ بخش عثمان،بی این پی کے صدر شیخ احمد،ماہی گیر ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ناخدا عنایت بلوچ،حق دو تحریک کے عزیز اسماعیل سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ بلوچ من الحیث ایک قوم کی شکل میں متحد اور یکجاہ ہوں انھوں نے کہا کہ آج بلوچ کے وسائل ،جینا کا حقوق اور ہمارے سمندر کو ٹرالنگ کے زریعے بانجھ بنا دیا گیا ہے اور بلوچ جب تک یکجاہ اور یک مشت نہیں ہونگے اُن سے اُنکے وسائل اسی طرح لوٹے جائینگے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ریاست سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بلوچ قوم کی نسل۔کشی بند کی جائے اور بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ہم اس فیڈریشن کے اندر رھ کر ایک باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ہم یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ بلوچ قوم کے وسائل بلوچ قوم کے ہیں اُنھیں بے دردی سے لوٹ کر دوسروں پر تقسیم کرنے کا عمل بند ہونا چاہیے۔

انھوں نے پسنی کی سیاسی پارٹیاں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 28 جولائی کے بلوچ راجی مچی میں بھرپور شرکت کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و دیگر واقعات میں 4 افراد ھلاک ہوگئے

اتوار جولائی 21 , 2024
پنجگور، بارکھان ، اوستہ محمد ، فائرنگ دیگر واقعات میں 4 افراد ھلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق پنجگور تارآفس جاوید چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شکیل ولد عبدالحمید سکنہ بونستان کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شکیل کا تعلق پاکستانی فوج کے بنائے گئے ڈیتھ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ