لورالائی : بلوچستان کے ضلع لورالائی میں نامعلوم افراد کی بھکاری خواتین پر فائرنگ ایک ھلاک دو زخمی ہو گئیں ۔ لورالائی تحصیل روڈ نورانی مسجد کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد کی گدا گر خواتین پر فائرنگ سے لیلی زوجہ زبیر خان قوم مروت سینے میں گولی لگنے سے موقع پر ھلاک جبکہ مسمات مہاتمہ بی بی زوجہ طارق مروت اور گلنار زوجہ محمد انور مروت ساکنان مہاجر اڈی زخمی ہو گئیں۔
لورالائی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی پہنچا دیا۔
علاوہ ازیں قلات لیویز فورس قلات کی کارروائی، گزشتہ دنوں اغوا ہونیوالا شخص بازیاب کرالیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق غلام علی ولد عبد النبی قوم پندرانی سکنہ پندران کش قلات کو ملزمان محمد اکرم وغیرہ نے اراضیات کے تنازعہ میں مورخہ 16.07.2024 کو بغڑکش اور نیچارہ کراس کے درمیان پہاڑی ایریا سے بزور اسلحہ اغوا کرکے لے گئے تھے۔
خضدار، نیا بس اڈھ میں 10 سالہ بچہ چلتے رکشے سے گر کر مزدا کے نیچے آ کر دب گیا جس کے نتیجے میں موقع پر ھلاک ہوگیا ، واقع بعد رکشہ اور مزدا ڈرائیور دونوں کو پولیس نے حراست میں لیکر تفتیشی شروع کردی ہے ۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے رہائشی نے کراچی میں خودکشی کرلی ۔
بتایا جارہا ہے کہ نبيل بلیدی نے کراچی میں اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تاہم خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔