پاکستانی فوج نے ایک بار پھر کونشکلات میں استاد منہاج مختار کے گھروں پر حملہ کردیا

کیچ: پاکستانی فوج اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے کونشکلات میں بلوچی زبان کے انقلابی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی اور چلے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج رات 9.30 بجے کے قریب پاکستانی فورسز اور مقامی کارندوں نے گھر پر چھاپہ مارا اور استاد منہاج مختار کے گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کرکے دروازہ توڑ دیئے اور دیواروں بندوق کے برسٹ فائر کیے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ رواں سال دو ماہ قبل بھی پاکستانی فوج نے اساتذہ کے گھروں پر چھاپہ مار کر اہل خانہ کے قیمتی سامان، موبائل فونز چھین لیے تھے۔

استاد منہاج مختار کی آواز کو دبانے کیلے وہ مسلسل غیر قانونی چھاپے مار کر خلاف ہراس پیدا کرتے ہیں اور اس سے قبل بھی انکے خاندان کے افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ۔

اہلخانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ پاکستانی فوج کے مظالم کے خلاف ہماری آواز بنیں اور میڈیا میں اپنی آواز بلند کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ قومی معدنیات لے جانے والی ٹریلروں پر حملہ

ہفتہ جولائی 20 , 2024
کیچ کے علاقے شہرک میں سی پیک پر قومی معدنیات لے جانے والی ٹریلروں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ ہفتہ کی رات بارہ بجے کے قریب مسلح افراد نے شہرک میں سی پیک روڈ کو بلاک کرکے قومی معدنیات لے جانی والی دو ٹریلروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ