بلیدہ حملے میں دشمن کے جونیئر آفیسر سمیت آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں پاکستانی فوجی قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، حملے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے زامران میں آپریشن کے غرض سے جانے والی پاکستانی فوج کے چالیس گاڑیوں کے قافلے کو بلیدہ گلی میں سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، جس میں ایک جونیئر فوجی آفیسر سمیت آٹھ سپاہی جنید، سپاہی آصف رشید، سپاہی وحید، سپاہی عثمان غنی،سپاہی آصم، سپاہی نادر، سپاہی رحیم ہلاک ہوئے ہیں۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار عسکری اور انٹلیجنس بنیاد پر پاکستانی فوج کو بلوچستان کے ہر علاقے میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان سے دو چار کررہی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں پاکستانی فوج اپنا مورال اور حواس کھوچکی ہے۔ اسی بدحواسی کے عالم میں سرمچاروں کے خوف سے عام آبادیوں میں چھاپے، جبری گمشدگی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور اپنے گرتی ہوئی مورال کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

بی ایل ایف یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچستان میں جاری جنگ بلوچ عوام کی جنگ ہے اور اس جنگ میں بی ایل ایف بلوچ عوام کی مدد و تعاون سے آگے بڑھا رہی ہے اور مستقبل میں پاکستانی فوج اور اسکے ہمنواؤں پر مذید شدت کے ساتھ حملہ آور ہوگی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ایک آزاد و خوشحال بلوچستان کے حصول تک پاکستانی مفادات کو بلوچستان میں نشانہ بنایا جائیگا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی فوج نے ایک بار پھر کونشکلات میں استاد منہاج مختار کے گھروں پر حملہ کردیا

ہفتہ جولائی 20 , 2024
کیچ: پاکستانی فوج اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے کونشکلات میں بلوچی زبان کے انقلابی گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی اور چلے گئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آج رات 9.30 بجے کے قریب پاکستانی فورسز اور مقامی کارندوں نے گھر پر چھاپہ مارا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ