بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ھلاک 2 زخمی

خاران شہر جنگل روڑ زم زم ہوٹل کے قریب واقع دوکان میں نامعلوم افراد نے گُھس کر ظہور احمد نوشیروانی پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر ھلاک ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور پولیس نے جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ کر تحقیقات اور ملازمان کی تلاش شروع کردی۔

ادھر پشین کے علاقےڈوری سلیمان خیل میں ایک شخص کی گولیوں سے چلھنی نعش برآمد ہواہے ،لیویز زرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ملا عبدالغفار کے نام سے ہوا ہے ۔ نعش کو سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا ۔

علاوہ ازیں  مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد کے جنگل سے ایک شخص کی لاش برآمد  ہوئی ہے ،پولیس زرائع کے مطابق لاش دس سے پندرہ دن پرانی ہے ۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ عبدالروف بلوچ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعے پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس زرائع کے مطابق مقتول کی جیب سے ایک شناختی کارڈ ملا ہے جس پر نام محمد قام ولد محمد گل ساکن پڑنگ آباد درج ہے۔

دریں اثناء دالبندین کے علاقے تالو لانڈھی کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ دوافراد کو شدید زخمی کر دیا، فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور دالبندین سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقع کی مزید تفتیش انتظامیہ کر رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: کولواہ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ بی ایل ایف

جمعہ جولائی 19 , 2024
کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے دو موٹر سائیکل سوار کارندوں پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ آج 18 جولائی دن کے تین بجے کولواہ رودکان میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے دو موٹرسائیکل سوار فوجی کارندوں پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ