پنجگور،با اثر افراد ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ جما رہے ہیں، علاقہ مکینوں کی پریس کانفرنس

پنجگور گوارگو کے رہائشی رسول بخش ولد بہادر ،کریم جان ولد بہادر نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمینوں پر زبردستی قبضہ کیا جارہا ہے یہ زمینیں ہماری جدی پشتی ملکیت ہیں قاضی کورٹ، شریعت میں بھی مخالف خارج ہوئے ہیں اس کے باوجود زر اور بندوق کے زور پر ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ ہمارے آباواجداد کے جدی پشتی ایک قطع خشک آواگ اراضی جو ڈن سر تحصیل گوارگو میں ہے ہمارے اجداد  عبداللہ ولد بہادر نے 1956 میں پیربخش نامی ایک شخص کو بغرض بزگری فصلی کاشتکاری وگزروبسر کے لیے دیا تھا اور اسکا قبض بھی تحریر کرکے رکھا تھا کہ جس وقت میں اراضی واپس کرانا چاہتا ہوں آپ کو بلاچون چرا واپس کرنے کے پابند  ہونگے ، مگر پیر بخش کی فوتگی کے بعد اس کے فرزند مسمی محمد حسین ولد پیربخش نے ہمارے جدی پشتی اراضی کو واپس کرنے کی بجائے ملکیت کا بے جا دعوہ کرنے پر بضد ہے اور اس اراضی کا 1996 میں باقاعدہ قاضی کورٹ سے ہمارے حق میں ڈگری بھی صادر ہوچکا ہے ، اس کے باوجود محمد حسین ولد پیر بخش قاضی کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 15/3/2023 کو ایک دیوانی وشرعی فیصلہ میں بھی علماء کرام ومفتیاں اکرام کی دیوان میں بھی وہ گواہ ثبوت اور تحریری دستاویزات پیش نہ کرسکے جس پر فیصلہ ہمارے حق میں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ اسکے باوجود یہ شخص اپنے دولت اور طاقت میں مگن ہے اور بجائے تمام فیصلوں کا احترام کرتے الٹا ہمارے کام میں رکاوٹ پیدا کرکے ہم پر حملہ آور ہو رہے ہیں، ہمارے بور کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت محمد حسین ہم پر حملہ آور ہوئے اس دوران محمد اقبال ولد محمد حسین سعیداللہ ولد عبداللہ بہار ولد عبداللہ سمیت 15 مسلح لوگ اسکے ہمراہ تھے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور بزور بندوق ہمارے بور کو ٹریکٹر کے ذریعے منہدم کرکے کام کو روک دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے محمد حسین اور ساتھیوں کے مجرمانہ حرکتوں پر اسسٹنٹ کمشنر گوارگو کو ایک درخواست دی کہ وہ انکے خلاف کارروائی کریں اس بابت اے سی گوارگو نے میجر لیویز کو ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کہا مگر میجر لیویز چونکہ ہمارے مخالفین کے قریبی رشتہ دار ہیں ہماری درخواست پر کوئی توجہ نہیں دیا بلکہ اسے ردی میں ڈال دیا اور ایف آئی آر کانٹنے سے انکار کردیا جس سے ملزمان کو مذید شے ملا اب وہ ہمارے جان کے پھیچے پڑچکے ہیں ان سے ہمیں شدید خطرات لاحق ہیں انکو قانون کا پابند نہیں بنایا گیا تو یہ ہمیں جانی ومالی نقصان پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم انصاف مانگنے کے لیے کس کا در کٹکٹھائیں ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم غریب اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں جس زمین پر محمد حسین بزور بندوق قابض ہونا چاہتا ہے یہ ہمارے جدی پشتی زمین ہے جس کے تمام قانونی دستاویزات عدالتی ،دیوانی وشرعی ملکیت کے کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں کیا کسی غریب کو اپنے آبائی زمین آباد کرنے کا بھی حق نہیں ہے ہم کمشنر مکران ڈپٹی کمشنر پنجگور اسسٹنٹ کمشنر گوارگو سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں اور ہمارے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے ملزمان کو قانون کا پابند بنائیں تاکہ وہ ہمیں نقصان نہ پہنچائیں ملزمان انتہاہی بااثر اور طاقت ور ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد ھلاک 2 زخمی

جمعرات جولائی 18 , 2024
خاران شہر جنگل روڑ زم زم ہوٹل کے قریب واقع دوکان میں نامعلوم افراد نے گُھس کر ظہور احمد نوشیروانی پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر ھلاک ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈی ایچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ