خاران، مغوی مختیار احمد کی عدم بازیابی کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال و دھرنا، قبائلی سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت 

خاران سراوان کے رہائشی مغوی مختیار مینگل کی عدم بازیابی اور ضلعی انتظامیہ کی غُفلت اور لاپرواہی کیخلاف خاران میں شٹرڈاون ہڑتال اور چیف چوک پر احتجاجی دھرنا دے دیا گیا ۔

احتجاجی دھرنے میں مغوی مختیار کے لواحقین خاران کے تمام سیاسی پارٹیز کے رہنماوں زمیندار برادری تاجر برادری برادری و دیگر قبائلی و مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مغوی مختیار مینگل کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور رخشان ڈویژن کے تمام قبائلی معتبرین سے فوری مغوی مختیار مینگل کی بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چار دن گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ مغوی کو بازیاب اور کیس سے متعلق معلومات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

انھوں  نے کہاکہ اگر مغوی مختیار بازیاب نہیں ہوئے تو مزید احتجاجی تحریک سخت ہوگا اور اُسکا تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگا ۔

احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ایم پی اے خاران سے ڈپٹی کمشنر خاران کو فوری ٹرانسفر کرنے کا  مطالبہ بھی کیاہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور،با اثر افراد ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ جما رہے ہیں، علاقہ مکینوں کی پریس کانفرنس

جمعرات جولائی 18 , 2024
پنجگور گوارگو کے رہائشی رسول بخش ولد بہادر ،کریم جان ولد بہادر نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمینوں پر زبردستی قبضہ کیا جارہا ہے یہ زمینیں ہماری جدی پشتی ملکیت ہیں قاضی کورٹ، شریعت میں بھی مخالف خارج ہوئے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ