کراچی  عاشور کے جلوس میں شریک 250 سے زائد افراد گرمی کی وجہ سے  بے ہوش

کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر سخت گر،می مرکزی جلوس میں شریک 250 سے زائد عزادار بے ہوش ہوگئے۔ کراچی میں 10 محرم الحرام کو سخت گرمی کے باوجود عاشور کے مرکزی جلوس میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خواتین، بچے اور بزرگ سمیت ہر طبقے و عمر کے افراد جلوس میں پیش پیش رہے۔

اس دوران لو لگنے کے سبب جلوس میں شریک 250 سے زائد عزادار متاثر ہوئے۔ انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات  کیے گئے تھے ۔

انتظامیہ نے گرمی کی شدت میں کمی کے لیے جلوس کے دوران ٹھنڈے پانی کا چھڑکاﺅ کیا جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں ۔  جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ یہاں مسلسل گرمی سے متاثرہ مریض آرہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گڈانی، سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے 2 کی نعشیں برآمد

بدھ جولائی 17 , 2024
گڈانی  یوم عاشور پر عام تعطیل کے دن گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے والوں کا جم غفیر، گڈانی پکنک پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب گئے جن میں سے گڈانی میونسپل کمیٹی کے غوطہ خوروں نے 10 کو بچالیا ، جبکہ 2 افراد کی نعشیں برآمد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ