ہرنائی اور زیارت میں فائرنگ و حادثات میں منیجر سمیت 7 افراد ھلاک 2 زخمی

ہرنائی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہرنائی ملنزی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت مزار خان ولد وزیر خان قوم مری سے ہوا ہے ۔

تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں ۔

اس کے علاوہ ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ زردالو میں کول مائن میں زہریلی گیس بھر جانے سے لیز کا معائنہ کرنے والا کول مائن منیجر نعمت اللہ ولد شیر زمان سکنہ کھوسٹ ہرنائی جاں بحق ہوا ۔

انسپکٹریٹ آف مائنز کی ٹیم، پی ایم ڈی سی کی ٹیم اور مزدوروں کی مشترکہ کوششوں سے نعش کو کول مائن سے نکال لیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

زیارت میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دوزخ تنگی کے مقام پر پیش آیا۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے میں 5 سیاح جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے میں 5 جاں بحق اور 2 زخمی ہونے والے افراد میں رحیم الدین ولد شیر علیم، نجم الدین ولد شیر علی، عبداللہ، محمد اعظم ولد محمد عیسیٰ، عبدالمالک ولد محمد یوسف، محمد فاروق ولد محمد حنیف قوم اچکزئی سکنہ پشتون آباد شامل ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق شال سے ہے جو کہ پکنک منانے کے لیے زیارت آئے تھے۔

نعشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی  عاشور کے جلوس میں شریک 250 سے زائد افراد گرمی کی وجہ سے  بے ہوش

بدھ جولائی 17 , 2024
کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر سخت گر،می مرکزی جلوس میں شریک 250 سے زائد عزادار بے ہوش ہوگئے۔ کراچی میں 10 محرم الحرام کو سخت گرمی کے باوجود عاشور کے مرکزی جلوس میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خواتین، بچے اور بزرگ سمیت ہر طبقے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ