خضدار جبری لاپتہ عبدالوہاب قلندرانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

خضدار: ایک سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالوہاب قلندرانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالوہاب ولد عثمان قلندرانی خضدار کے علاقے توتک کے رہائشی ہے جسے پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال 20 جون کو بولان کالونی سے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔

عبدالوہاب کی والدہ جو اپنے بیٹے کی گمشدگی کے بعد شدید غم میں مبتلا تھیں گزشتہ صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

آپ کو علم ہے 18 فروری 2011 کو پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران اس خاندان کے 20 سے زائد افراد کو اغوا کرکے لاپتہ کیا تھا، جن میں سے 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران مغوی مختیار احمد مینگل کا موٹر سائیکل گروک کے متروک پولیس چیک پوسٹ سے برآمد

منگل جولائی 16 , 2024
خاران سے مغوی مختیار احمد مینگل کے موٹر سائیکل کو خاران کے علاقہ چنال اور گروک کے درمیان موجود پولیس کے خالی اور متروک چیک پوسٹ کے مکانوں سے برآمد کیا گیا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مغوی کا سرخ رنگ کا موٹر سائیکل خرجین سمیت ایک خالی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ