خاران پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے گزشتہ دنوں سرچ آپریشن کرتے ہوئے خاران کبدانی محلہ سے تین افراد کو لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے گزشتہ دنوں 12 بجے کے قریب فوج کشی کرتے ہوئے تین افراد کو لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ افراد کی شناخت حفیظ اللہ ولد فضل محمد چنال، منظور احمد ولد عباس یلانزئی، ضیاء اللہ ولد فضل محمد چنال کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم، منظور احمد اور ضیاء اللہ کو بعد ازاں رہا کردیا گیا ہے جبکہ حفیظ اللہ تاحال لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد کا بنیادی تعلق خاران کے علاقہ زرد گواش سے ہے جبکہ ان کی رہائش خاران شہر میں موجود کبدانی محلہ نزد ٹینکی کے علاقہ میں ہے۔

اس کے علاؤہ، مزید اطلاعات موصول ہورہے ہیں کہ پاکستانی فورسز نے خفیہ اداروں کیساتھ خاران رب ءِ پٹ کے ایریا میں موجود کچھ گھروں میں چھاپہ مارا کر تلاشی لی ہے۔ تاہم، اب تک کسی کے لاپتہ کیے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

عمان : مسقط میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

منگل جولائی 16 , 2024
عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ