بنوں میں فوج کشی 5 افراد ھلاک عوام نے شاہراہ بلاک کردی

خیبرپختوخواہ کے شہر بنوں میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران 5 شہری ھلاک کردیئے ، عوام نے شاہراہ بند کرکے پاکستانی فوج کی تباہی کے لئے دعا مانگی اور اس دوران شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے اعلان کیاکہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا شاہراہ بند رہے گا اور اور یہی نعرہ گونجتا رہے گا کہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ۔

مظاہرین نے کہاکہ ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش ،افغانستان ،ایران میں انکے شہریوں کو حکومت عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگر یہاں عام شہریوں کو دشمن سمجھ کر سیدھی گولی ماری دی جاتی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان آرمی کے جانب سے عام عوام پر اندھا دہند فائرنگ سے پانچ شہری شہید ہوئے ہیں ، اور انصاف کی حصولی کی خاطر ہم علاقہ مکینوں نے واقعے کے خلاف روڈ کو بند کردیا ہے ۔

انھوں نے فوج کے علاوہ نواز شریف، شہباز شریف کے خاندان کی تباہی کیلے بھی دعا مانگی اور کہاکہ ہم نے انھیں ووٹ دیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر ہماری داد رسی کریں مگر انھوں نے اقتدار میں آکر ہماری نسل کشی فوج ذریعے شروع کردی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ جس درد سے ہم گزر رہے ہیں دعا کرتے ہیں وہ بھی اپنے نوجوان بیٹوں کے نعشوں کو کاندھا دیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت پاکستانی خفیہ اداروں کے آلہ کاروں کے ہاتھوں نوجوان اغوا

منگل جولائی 16 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے 14 جولائی کو پاکستانی فوج خفیہ اداروں کے پالے ہوئے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے سراج ولد شفیع محمد نامی نوجوان کو اسلح کے زور پر اغوا کرلیا ۔ آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی فوج خفیہ ادارے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ