ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی اسحاق ولد رحمت نامی ایک نوجوان طالب علم نے گھریلو حالات تنگ دستی سے تنگ آکر خودخوشی کرلی۔
بتایا جارہاہے کہ نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے ۔
واقع کے بعد نعش کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی ۔
مقامی انتظامیہ واقع کی تحقیق کر رہی ہے ۔
آپ کو علم ہے بلوچستان میں ایک طرف لوگ مہنگائی بیروزگاری سے تنگ ہیں تو دوسری جانب پاکستانی فورسز مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندے قدم قدم پر نوجوانوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جس کی وجہ کئی نوجوان فورسز کی تشدد سے تنگ آکر خود کشی کر لیتے ہیں ۔