گوادر راجی مچی کے لئے بلوچستان بھر میں آگاہی مہم جاری


بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ راجی مچی کے سلسلے میں کراچی سمیت بلوچستان بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔

گوادر میں منعقدہ  28 جولائی  راجی مچی کے تیاریوں کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جھالاوان ریجن میں مختلف علاقوں میں تنظیی نمائندوں سے ملاقات کی۔

اس دورے میں بلخصوص خضدار، نال اور سوراب میں بلوچ راجی مچی کی سرگرمیوں کارنر میٹنگز، وال چاکنگ اور موبلائزیشن کیلئے کارکنوں کی ٹیم بنایا گیا۔

دوسری طرف بلوچ یکجہتی کمیٹی حب ریجن نے کل بروز اتوار گڈانی میں ایک آگاہی تقریب رکھا۔ جس کارکنوں نے بلوچ راجی مچی اور بلوچ یکجہتی کے لیے گڈانی کے عوام سے ملاقاتیں کی۔ اس کے ساتھ ساتھ گڈانی کے مین بازار میں ایک پرامن پیدل مارچ کیا جس میں 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں گڈانی کے مختلف جگہوں پر وال چاکنگ کیا گیا۔
‏‪‬
دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچ نسل کشی کے خلاف 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ راجی مچی کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کو ہر طرح کی مدد و تعاون، خصوصاً مالی تعاون کی اشد ضرورت ہوگی۔ بحیثیت انسان اور بلوچ، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بلوچ نسل کشی کے خلاف اس تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے بلوچستان سمیت دنیا بھر میں مقیم بلوچ قوم سے گزارش کی ہے کہ “بلوچ راجی مچی” میں اپنا کردار ادا کرنے اور مدد و تعاون کے لیے مرکزی قیادت سے رابطہ کریں

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شہید گلہ من وزیر کا قتل بڑا نقصان ہے ، اپنی قوم دوستانہ شاعری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ استاد واحد کمبر

پیر جولائی 15 , 2024
معروف بلوچ آزادی پسند رہنماء استاد واحد کمبر نے پشتو وطن دوست شاعر گلہ من وزیر کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ استعماری طاقت نے اپنے مذموم عزائم کے لیے نوجوان انقلابی شاعر گلہ من وزیر پر قاتلانہ حملہ کروانے کے بعد انھیں علاج و معالجے کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ