مظاہرین پر فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، حق دو تحریک کی ریلی

پنجگور:  شال  میں پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد، گرفتاریوں ، خواتین سے بدسلوکی کے خلاف حق دو تحریک پنجگور کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں آور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔

احتجاجی ریلی شہید جاوید چوک سے شروع ہوئی اور مرکزی  روڈ سے ہوتا  ہوا مختلف  روڈوں پر مارچ کے بعد  جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔

احتجاجی مظاہرے سے حق دو تحریک پنجگور کے چیئرمین ملا فرہاد، وائس چیئرمین حافظ سراج احمد بلوچ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے سربراہ علاﺅالدین ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شال پولیس نے پرامن خواتین اور بچوں پر تشدد فائرنگ اور شیلنگ کرکے یزیدیت کی یاد تازہ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے عوام پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر بلوچ لاپتہ نہیں ریاستی تحویل میں ہیں، شال مظاہرین پر پولیس تشدد کیخلاف ریلی سے مقررین کا خطاب

اتوار جولائی 14 , 2024
شال میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نکلنے والی پرامن ریلی پر تشدد و خواتین کی بے حرمتی کے خلاف گوادر میں حق دو تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جاوید کمپلیکس سے شروع ہوا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ