مچھ میں پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مچھ، گیشتری میں قابض پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار لال جان مری کو ایک کاروائی میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ لال جان مری 2017 سے قابض پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے ایم آئی کے پیرول پر مخبری کررہا تھا۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دسمبر 2023 میں مچھ کے علاقے درنجین میں ایک کاروائی کے دوران پاکستانی فوج کے آلہ کار آسمانی عرف اُوتھے ولد تنگو مری کو حراست میں لیا تھا، جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لال جان مری ان کے نیٹورک سے منسلک ہے اور علاقے میں مخبری کا کام سرانجام دیتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ لال جان مری گیشتری سمیت بولان کے دیگر علاقوں میں فوجی آپریشنوں اور لوگوں کی جبری گمشدگیوں میں دشمن فوج کی براہ راست معاونت کرتا رہا ہے جبکہ مذکورہ علاقے میں دیگر افراد کو لالچ اور مجبور کرکے ایم آئی کیلئے مخبری کا کام لینے بھی ملوث پایا گیا تھا۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ قومی غداری کے مرتکب ہونے پر لال جان مری کو ہلاک کرکے اس کے عبرتناک انجام تک پہنچادیا گیا۔ بلوچ لبریشن آرمی قومی غداری کے مرتکب ہونے والے افراد کو ہرگز معاف نہیں کرے گی اور انہیں لال جان مری کی طرح ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ترکیہ نے کرد علیحدگی پسندوں کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

اتوار جولائی 14 , 2024
انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شمالی عراق اور شام میں کردش ورکرز پارٹی کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملٹری اکیڈمی کے فارغ التحصیل طلبہ کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ