شال بی وائی سی، حکومت درمیان مذاکرات کامیاب ،گرفتار 21 / 15 مظاہرین رہا ،سی ٹی ڈی کیخلاف ظہیر کی گمشدگی کی رپوٹ درج

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج ظہیر بلوچ کے بازیابی کے لئے جاری دھرنے میں حکومتی وفد اور انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات ہوئے، جس میں ظہیر بلوچ کے جبری گمشدگی کی ایف۔آئی۔آر کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے خلاف درج کی گئی۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ 11 جولائی کو حراست میں لیے گئے مظاہرین میں سے جو 21 مظاہرین اب بھی پولیس کے حراست میں تھے ان میں سے 15 کو اس وقت رہا کیا گیا ، جبکہ 6 کو پیر کے روز عدالتیں کھلنے کے بعد رہا کیا جائے گا اور 11 جولائی کو پر امن مظاہرین کے خلاف تمام مقدمات خارج کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ظہیر بلوچ کے بازیابی کیلئے انکے لواحقین کے ہمراہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو 15 دن تک ظہیر بلوچ کو بازیاب کرانے میں اپنا کرادار ادا کریں گے اور 15 دن بعد اگر کمیٹی ظہیر بلوچ کو بازیاب نہ کرا سکی تو اس کے لواحقین اپنے احتجاج کو دوبارہ جاری رکھیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

صحبت پور میں تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ گاڑیوں کو نقصان پہنچادیا

اتوار جولائی 14 , 2024
بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز قابض پاکستانی تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی پر حملہ کرکے اس کے مشینری اور لوڈر گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔ آپ کو علم ہے ایسے تعمیراتی کمپنیوں پر اکثر بلوچ مسلح تنظیمیں حملہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ