قلات میں پاکستان فوج بڑی تعداد میں پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے پیش قدمی کررہی ہے جبکہ کئی مقامات پرنئے پوسٹ قائم کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قلات کے علاقے اربوئی، اسکلکو، چوتو، چشمہ، میمونکی، آبِ ڈوک اور گردنواح میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار نقل و حرکت کررہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آبادی پر مشتمل اسکلکو میں فوج کی آمد و رفت میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان فوج کے اہلکار مذکورہ علاقوں میں پوسٹس سمیت مورچے قائم کررہے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز نوشکی کے پہاڑی سلسلوں میں جاسوس طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہیں۔