شال مظاہرین کا دوبارہ ریڈ زون کی جانب ریلی، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت

شال : بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ کی جانب پولیس کو آدھے گھنٹے کا دیا ہوا الٹی میٹم ختم خواتین رہا نہ ہوسکیں ۔ بی وائی سی آرگنائزر کی قیادت میں دوبارہ مظاہرین کا ریڈ زون کی جانب ریلی شروع ، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی شرکت ۔
کھٹ پتلی حکومت انتظامیہ، پاکستانی خفیہ ایجنیسوں کے خلاف شدید نعرے بازی ۔

آپ کو علم ہے مظاہرین لاپتہ ظہیر احمد و دیگر کی بازیابی سمیت گرفتار خواتین و دیگر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ،

ریلی سے قبل ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری ویڈیو میں کہاتھاکہ ہم ریاست اور حکومت بلوچستان کو آدھے گھنٹے کا وقت دیتے ہیں اگر آدھے گھنٹے کے اندر بلوچ خواتین اور نوجوانوں کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم سریاب سے شال ریڈ زون تک مارچ کریں گے اور ریڈ زون کے سامنے غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیں گے۔

انھوں نے کہاتھا کہ ہم یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ ہم تشدد اور گرفتاریوں سے کسی صورت نہیں ڈریں گے بلکہ ان کے ردعمل میں ہماری جدوجہد زیادہ شدت کے ساتھ ابھرے گی۔
انھوں نے عوام سے سریاب پہنچنے کی اپیل کی تھی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچستان کی شاہراہوں پر موٹر وے پولیس کی زیادتی کیخلاف حب میں احتجاج شاہراہ بند

جمعرات جولائی 11 , 2024
حب بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر موٹروے پولیس کی زیادتیوں، بلا جواز چالان بھاری جرمانے اور ڈرائیوروں کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف گڈزٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج حب کے قریب شال کراچی شاہراہ پر سڑک بلاک ہزاروں گاڑیاں ٹرانسپورٹرز کے احتجاج میں پھنس گئے۔ پورا دن اور رات تک بدترین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ