بلوچستان ہائیٹ پولیس حب کے حدود اٹک سیمنٹ فیکٹری سے متصل ندی سے ایک نامعلوم خاتون اور بچی کی نعش برآمد کرلی گئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر ایدھی رضاکاروں ہائیٹ پولیس تھانہ حب کے حدود اٹک سیمنٹ فیکٹری سے متصل ندی سے ایک نامعلوم خاتون اور ایک 13سالہ بچی کی نعش برآمد کر کے شناخت کےلئے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کر دئیے ، تاہم ملنے والی نعیشں کئی روزہ پرانی ہونے کے سبب ناقابل شناخت ہیں۔