کیچ : بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے سامی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑیوں کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے سامی میں سی پیک روٹ پر آج شام چار بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ دو گاڑیاں حملے کی مکمل زد میں آئیں جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حتمی مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی ۔