چاغی: گوادر بلوچ راجی مُچی کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے نشست کا انعقاد کیا

گوادر میں ہونے والے ‘بلوچ راجی مُچی( اجتماع) کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی کے مرکزی ارکان کی موجودگی میں نشست کا انعقاد کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق یکجہتی کمیٹی نے چاغی کے مرکزی شہر دالبندین میں ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں آئندہ دنوں ہونے والے بلوچ قومی اجتماع ‘بلوچ راجی مُچی’ کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ چاغی کے لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی “بلوچ راجی مُچی” کا انعقاد کیوں کررہا ہے اس لیے کہ یہ ریاست بلوچ کو ہر روز یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ محکوم ہے، ریاست ہر روز بلوچ کو جبری گمشدہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سرحدوں پر ہر روز بلوچوں کی نسل کشی جاری رکھا ہوا ہے۔ اس لیے اب اس نسل کشی کے خلاف مزاحمت ہر بلوچ پر فرض ہے۔

انھوں نے کہاکہ ماہ رنگ بلوچ اس لیے گوادر میں اجتماع جلسہ کررہی ہیں تاکہ سب بلوچوں کو یکجا کرسکیں اور بلوچ اپنے حق اور حقوق کے لیے آواز ایک ساتھ مل کر بلند کرسکیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ چاغی کی عوام اس جلسے میں شرکت کرنے اور تعاون کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی کے کارکنوں اور ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شمالی وزیرستان، کیپٹن سمیت 3اہلکار ھلاک 10 زخمی ، ٹانک سے 3 اہلکار اغوا

منگل جولائی 9 , 2024
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب پاکستانی فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ابتدائی اطلاعات کےمطابق کیپٹن سمیت 3 اہلکار ہلاک جبکہ 10 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ٹانک سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے ٹانک سے ایف سی کے 3 اہلکاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ