کیچ فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ، ایک بازیاب

ضلع کیچ سے ایک نوجوان جبری لاپتہ جبکہ ایک بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔ تفصیلات کےمطابق کیچ کے علاقہ بالیچہ زامران بازار سے پاکستانی فورسز نے عبید ولد جلال خان نامی کم عمر نوجوان کو گزشتہ شب گھر پر چھاپہ مارکر غیر قانونی وارنٹ دکھائے بغیر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

دوسری جانب بالیچہ سے گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ مہروان بلوچ گزستہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

لواحقین نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گذشتہ دنوں گھر سے اٹھاگیا تھا تاہم آج اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔

آپ کو علم ہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ پاکستانی فورسز نے غیر قانونی شروع کر رکھا ہے ، اکا دکا لوگ بازیاب ہوتے ہیں تو دسیوں جبری لاپتہ کیے جاتے ہیں۔

‎بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کی نشانہ بننے والے افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ، بلوچ یکجہتی کمیٹی سمیت دیگر سیاسی سماجی تنظیموں انسانی حقوق کے اداروں کا الزام ہے کہ آئے دن جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں مار گیا ہے ،یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

چاغی: گوادر بلوچ راجی مُچی کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے نشست کا انعقاد کیا

منگل جولائی 9 , 2024
گوادر میں ہونے والے ‘بلوچ راجی مُچی( اجتماع) کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی کے مرکزی ارکان کی موجودگی میں نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یکجہتی کمیٹی نے چاغی کے مرکزی شہر دالبندین میں ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں آئندہ دنوں ہونے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ