کیچ: بلیدہ بم حملے میں ھلاک و زخمی اہلکاروں کی ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا۔

کیچ کے علاقے بلیدہ مہناز ، ظہور بلیدی کے گھر کے قریب گزشتہ دوپہر کو پاکستانی فورسز کے قافلے پر موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ھلاک زخمی اہلکاروں کو لے جانے کیلے شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر پہنچا ۔

علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز کے زخمی و ہلاک اہلکاروں کی ریسکیو کیلئے علاقے میں ہیلی کاپٹر آیا تھا اور انھیں اٹھاکر لے گیا مگر میڈیا میں حسب سابق کوئی خبر شائع نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد فورسز نے موٹر سائیکل کے ٹکڑوں کو کیمپ منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں دیکھا ہے۔

واضح رہے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ، ایک بازیاب

منگل جولائی 9 , 2024
ضلع کیچ سے ایک نوجوان جبری لاپتہ جبکہ ایک بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔ تفصیلات کےمطابق کیچ کے علاقہ بالیچہ زامران بازار سے پاکستانی فورسز نے عبید ولد جلال خان نامی کم عمر نوجوان کو گزشتہ شب گھر پر چھاپہ مارکر غیر قانونی وارنٹ دکھائے بغیر حراست میں لیکر جبری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ