کیسکو آفس کا گھیراؤ کرنے پر خواتین پر تشدد،شہر دکانیں اور  شاہراہ بند

پسنی بجلی کی بندش کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، خواتین پر مبینہ تشدد کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پسنی میں آئے روز بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی، خواتین نے مشتعل ہو کر کیسکو آفس کا گھیراؤ کر لیا، خواتین کے مطابق ان پر ایس ڈی او کیسکو اور ایک کیسکو اہلکار نے مبینہ طور پر تشدد کرکے انھیں زخمی کر دیا جبکہ پولیس اور انتظامیہ نے ایس ڈی او کیسکو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا، جس کے ردعمل میں شہریوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا ۔

شاہراہ بند ہونے سے کراچی کا زمینی رابطہ مکران سے منقطع ہوگیا اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے ۔

دوسری طرف کیسکو پسنی کے ترجمان نے اپنا وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کیسکو کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں تمام اسٹاف انتظامیہ کے مشاورت سے کیسکو آفس کے باہر تھے اور دفتر کے احاطے سے دور تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ، آل پارٹیز کیچ نے 9 / 11 جولائی کو احتجاج کی کال دیدی

پیر جولائی 8 , 2024
تربت : آل پارٹیز کیچ کا اجلاس منعقد، ضلع کیچ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کیخلاف کل 9 جولائی تا 11 جولائی کو شہید فدا چوک پر علامتی احتجاجی کیمپ اور 11 جولائی کو احتجاج مظاہرہ کیاجائیگا. تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کیچ کا اجلاس ڈپٹی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ