گوادر کے علاقے کنٹانی کے علاقے دشت ندی کے قریب ایک شخص کی نعش برامد ،اطلاعات کیمطابق نعش کے قریب موٹر سائیکل بھی ملی ہے نعش کی شناخت دشت بگدر کے رہائشی عبدالحکیم کے نام سے ہوا ہے، تاہم موت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے،مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں تربت میں فائرنگ سے ایک شحض ھلاک ہوگیا ۔
تربت دشتی بازار مین روڑ پر واقع مرغی فروش کے دوکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے عابد ولد پیر محمد ساکن بلیدہ نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔
حب ندی میں دو بچے ڈوب گئے ایک کو بچالیا گیا دوسرا ھلاک ۔ ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز رئیس گوٹھ رینجرز چورنگی کے قریب حب ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر 12سالہ عبدالرفع ولد محمد اختر جاں بحق ہو گیا جبکہ13سالہ حسیب ولد اختر کو بہوشی کی حالت میں پانی سے نکال کر بچا لیا گیا ۔جنہیں بعدازاں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
شال کے علاقے پرنس روڈ پر رہائشی ہوٹل میں آتشزدگی سے1 شخص ھلاک ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق شال کے علاقے پرنس روڈ پر رہائشی ہوٹل میں آتشزدگی سے1 شخص جاں بحق ہو گیا، ڈائریکٹر فائر سروس کے مطابق ہوٹل میں رہائش پذیر ایک شخص سانس گھٹنے کی وجہ سے ھلاک ہوا، جبکہ تین فائر فائٹرز بے ہوش ہوئے، ھلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ، تینوں فائر فائٹرز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دریں اثناء خاران میں باراتیوں کی گاڑی مین خاران شال روڑ پر الٹ گئی دس افراد زخمی ،ذرائع کے مطابق نوشکی سے خاران جاتے ہوئے شادی کی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ،حادثے میں دس افراد زخمی پو گئے ،جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔