شیرانی : ڈی ائی خان شاہراہ دانہ سر کے مقام پر لکڑی سے لدی ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ۔ حادثے میں 3 افراد ھلاک جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ تیز رفتاری اور ٹریکٹر کے بے قابو ہونے سے پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں لکڑیوں سے لدی ٹرالی پر بیٹھے 6 افراد ٹرالی کے نیچے جا گریے۔ ھلاک افراد میں جمعہ رحیم ولد گل شیر، مبین ولد مراد خا ن۔ سیف الرحمان ولد ملا لاجمیر جبکہ زخمی افراد میں شمس اللہ ۔ بطیل اور ۔ محمد حسن شامل ہیں ۔
ادھر پشین بلو چستان کے ضلع پشین کے خانوزئی کے علاقے کلی دپ سے ایک شخص کی نعش برآمد کر لی گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پشین کی تحصیل خا نو زئی کے کلی دپ سے ایک شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جس کی شناخت غلام قادر ولد محمد رسول کے نام سے ہوا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔
علاوہ ازیں مستونگ میں ٹریفک حادثات میں 5افراد زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ یونین کونسل قمر کھڈکوچہ میں پیش آیا جہا ں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد زخمی ہو گئے ،جبکہ دوسرے واقع میں یونین کونسل ژلی کھڈکوچہ میں دو موٹر سائیکل سوار شخص تیز رفتار کی وجہ سے گر کر زخمی ہوئے تمام زخمیوں کو UCچیرمین اسماعیل بلوچ کے نگرانی میں فری آف کاسٹ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔