جعفرآباد، قیدی شاخ سے دو مزدور اغوا ہوگئے

جعفرآباد : بلوچستان ڈیرہ اللہ یارکے قریب قیدی شاخ کے علاقے گوٹھ کامران کنرانی میں دو مزدور رات گئے سے مبینہ طورپر لاپتہ ہیں ۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ افرادکے لواحقین نے پولیس کو اغوا ہونے کے شک پر درخواست دیدی ہے بتایا جارہاہے کہ دونوں مزدور واٹرکورس میں بطور رات کو چوکیداری کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر لاپتہ مزوروں میں بنگلاخان کٹوہر اور علی مرادکٹوہر شامل ہیں دونوں مغوی مقامی بتائے جارہے ہیں ۔

دوسری جانب ورثاء کی درخواست پر پولیس واقع کی مزیدتحقیقات کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں مزدوروں کو علاقائی گینگ کے لوگ بھتہ نہ دینے پر اغواکرکے لے گئے ہیں اور کال کرنے پر ورثاء ان گینگ کے رابطہ نمبربھی پولیس کودیئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قلات پاکستان فوج کی فوج کشی ، مسلح جتھے کے ہمراہ علاقے میں پہنچنا شروع

جمعہ جولائی 5 , 2024
بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر فوج کشی کیلے تیاری کررہی ہے ، فوج کے ہمراہ ان کی تشکیل کردہ مسلح جتھے ڈیتھ اسکواڈ کے آلہ کار بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقوں ہربوئی، گزگ و گردنواح کے علاقوں میں پاکستانی فوجی قافلے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ