جھاؤ: نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغوا، شال میں لاپتہ شخص کی بازیابی کیلے مظاہرہ

آواران: دو روز قبل جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے عبداللہ نامی نوجوان کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق کورک جھاؤ کا رہائشی عبداللہ ولد عبدالمالک، باغ بازار میں ایک ہوٹل میں کام کر رہا تھا کہ اسے دو روز قبل دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے عبداللہ سے موبائل فون مانگا لیکن عبداللہ نے دینے سے انکار کردیا اور بعد میں عبداللہ کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بندوق بردار پاکستانی فورسز کے بنائے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے تھے، تاہم دو دن گزرنے کے باوجود اس کا کوئی پتا نہیں ہے۔

علاوہ ازیں شال ، ایریگیشن کارئز ایریا سے 4 روز قبل، کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ظہیر احمد ولد حاجی عبداللہ کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ۔

آج بروز 2 جولائی 2024 ، 6 بجے، لواحقین کی جانب سے برما ہوٹل کے قریب روڈ احتجاجاً روڈ بند کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں موجود تمام مکتب فکر سے گزارش ہے احتجاج میں شریک ہوکر آواز بلند کریں۔

انہوں نے شال سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ آئیں اور احتجاج میں شامل ہوں اور ظہیر احمد کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کو علم ہے 27 جون 2024 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ظہیر احمد بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین نے سریاب روڑ پر احتجاجی مظاہرہ اور روڈ کو بلاک کردیا گیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قلات: مسلح افراد کی جانب سے سڑک پر ناکہ بندی اور چیکنگ، ریاستی کارندہ ہلاک

منگل جولائی 2 , 2024
قلات کے علاقے گیتانی کے مقام پر ایک سڑک پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی ہے۔ دوران چیکنگ ایک مسلح ریاستی کارندہ فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 8 بجے قلات کے علاقے جوہان اور نرمک کے درمیان واقع گیتانی کے مقام پر مسلح افراد، جوکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ