قلات: مسلح افراد کی جانب سے سڑک پر ناکہ بندی اور چیکنگ، ریاستی کارندہ ہلاک

قلات کے علاقے گیتانی کے مقام پر ایک سڑک پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی ہے۔ دوران چیکنگ ایک مسلح ریاستی کارندہ فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 8 بجے قلات کے علاقے جوہان اور نرمک کے درمیان واقع گیتانی کے مقام پر مسلح افراد، جوکہ سرمچار ظاہر ہورہے تھے، نے ایک سڑک پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کیا، چیکنگ کا سلسلہ 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ مسلح افراد لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے جانے دے رہے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی دوران وہاں سے ایک ریاستی کارندے کا گزر ہوا جوکہ ناکے پر پہنچتے ہی اسلحہ نکال کر مورچہ زن ہو کر فاہرنگ ہی کرنے والا تھا کہ مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرزاق ولد طالب کے نام سے ہوا ہے جوکہ خالد لانگو کا قریبی بندہ تھا اور ابتدائی طور پر ریاستی آلہ کار بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قلات، دو دشمن اہلکار ہلاک چار زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

منگل جولائی 2 , 2024
قلات بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج قلات میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ سرمچاروں نے قلات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ