خضدار بازگیر دکان سے سعید نامی نوجوان سی ٹی ڈی ہاتھوں جبری لاپتہ

خضدار بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے اب سے تھوڑی دیر پہلے خضدار کے علاقہ بازگیر میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر سعید ولد عبدالنبی میراجی مینگل نامی نوجوان دکاندار کو بغیر وارنٹ حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اچانک دکان پر چھاپہ مارکر انھیں حراست میں لے لیا۔ سعید احمد کے خاندان نے اس اقدام پر سی ٹی ڈی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی کہ سعید کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد، اہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر کس بنیاد پر سی ٹی ڈی نے یہ کارروائی کی ہے۔

سعید کے دوستوں اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک محنتی اور شریف انسان ہے اور اس پر کسی بھی قسم کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگانا غلط ہے۔

نوجوان کے کو اس طرح لاپتہ کرنے پر اہلخانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کریں اور انصاف کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ سعید کو بازیاب کرنے کیلے آواز اٹھائیں تاکہ انھیں جلد انصاف مل سکے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

قلات: پاکستان فورسز قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا

منگل جولائی 2 , 2024
قلات کے علاقے اسکلکو کے قریب پاکستان فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ