بلوچستان فائرنگ اور بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ھلاک

بلوچستان ضلع قلات منگچر خالق آباد میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ لیویز ذرائع کے مطابق جوہان کراس بازار کے قریب کلی گزک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالکبیر ولد حاجی مہم خان قوم محمد حسنی سکنہ تلاری منگچر ھلاک ہوگیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب حب انڈسٹریل ایریا میں ڈاکو راج مسلح ڈاکو فیکٹری میں داخل ہوگئے ڈاکوؤں اور سیکورٹی گارڈز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ گولی لگنے کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ حیات خان جاں ھلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم جسکا نام رازو بتایا جاتا ہے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے مزید تین ساتھی فرار ہوگئے جنکی تلاش جاری ہے۔

علاوہ ازیں حب انڈسٹریل ایریا بجلی کے سب اسٹیشن سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد شناخت نہ ہونے کے سبب ایدھی کے حوالے کردیا گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایک اطلاع ملنے پر ہائیٹ پولیس اور لیڈا سیکوررٹی اہلکاورں نے انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری کے بجلی کے سب اسٹیشن کے اندر سے ایک شخص کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی ہے ۔

پولیس کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہو سکی تاہم نعش کی قریب تار کاٹنے کے کٹر و دیگر آلات ملے ہیں جس سے شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ کہ متوفی بجلی کی سب اسٹیشن کے اندر بجلی کی تاریں کاٹ کر چوری کی نیت سے داخل ہو ا تھا اور بجلی کا کرنٹ لگنے کے سبب اسکی موت وقع ہوئی ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھر پشین میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بیوی ھلاک ،شوہر زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشین کلی ملیزئی میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے بیوی ھلاک ،شوہر زخمی ہو گیا ، زخمی اور جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جاں بحق خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار بازگیر دکان سے سعید نامی نوجوان سی ٹی ڈی ہاتھوں جبری لاپتہ

منگل جولائی 2 , 2024
خضدار بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے اب سے تھوڑی دیر پہلے خضدار کے علاقہ بازگیر میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر سعید ولد عبدالنبی میراجی مینگل نامی نوجوان دکاندار کو بغیر وارنٹ حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق، سی ٹی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ