ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیئے ہیں ۔ نصراللہ بلوچ

شال وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا ۔

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ ڈاکٹر عبدالحئی ولد محمد اسلم کو رواں سال یکم جون کو آواران شہر سے انکے کلینک سے فورسز نے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔ خاندان کو ڈاکٹر عبدالحئی کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں جارہا ہے جسکی وجہ سے خاندان ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں ۔

چیرمین نے کہاہے کہ تنظیمی سطح پر ڈاکٹر عبدالحئی کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی ہےکہ انکے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ۔

آواران فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ڈاکٹر حئی بلوچ

نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالحئی ایک معزز پیشے سے تعلق رکھتا ہے ، جسکی جبری گمشدگی باعث تشویش اور ملکی قوانین و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے اور انکی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیاجائے تاکہ انکے خاندان انکی جبری گمشدگی کی وجہ سے ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے اس سے انہیں نجات مل سکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے جاری دھرنا گاہ میں انسانی حقوق اور اسکی تاریخ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا

پیر جولائی 1 , 2024
تربت۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے دھرناگاہ میں ایک سیمینار( بعنوان ،انسانی حقوق اور اسکی تاریخ) کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خاص ادیب و دانشور، انسانی حقوق کے رہنما اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان مکران ریجن کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ