تربت میں ڈپٹی کمشنر کی آفس کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کے دھرنا کو پندرہ دن مکمل ہوگئے ہیں، شدید گرمی سے ہفتے کو ایک خاتون کی حالت بگڑگئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بلیدہ،. پیدارک، آپسر اور کلاہو سے جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے مختلف خاندانوں کا دھرنا گزشتہ پندرہ دنوں سے تربت میں ڈی سی آفس کے سامنے جاری ہے۔
لواحقین کا مطالبہ ہیکہ انکے لاپتہ پیاروں کو منظر عام پر لاکر بازیاب کیا جائے۔
دھرنا میں میں بچوں سمیت مرد وخواتین شامل ہیں،شدید گرمی سے آج دھرنے میں بیٹھے ایک خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور اس پر غشی طاری ہوگئی جسے فوراً ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اس سے قبل بھی شدید گرمی کے باعث متعدد خواتین کی طبیعت ناساز ہونے اور انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوتے رہے ہیں ۔