سوئی میں طوفانی بارش سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی شدید طوفانی بارش کی وجہ سے متعدد مکانات اور ہوٹل منھدم ہوگئے جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سوئی کے مشہور سدا بہار ہوٹل کی چھت گرنے کی وجہ سے کوئٹہ سے آیا ہوا سی ٹی ڈی ٹیم کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

واضع رہے کہ مزکورہ ٹیم پچھلے دو مہینوں سے سوئی میں چھاپے مار رہی تھی اور لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے میں پاکستانی فوج کے ساتھ کام کررہی تھی۔

جبکہ سوئی کے علاقے سجو کالونی میں مکان کی چھت کرنے کی وجہ سے ریاض بگٹی نامی نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا۔

اس کے علاوہ سوئی شہر میں مخلتف مقامات پر مکانات گرنے سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کوہلو: غیرت کے نام پر خاتون قتل

بدھ جون 26 , 2024
کوہلو کے علاقے سنٹری تمبو بازار میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والی خاتون بوٹا پواڈی کی بیٹی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ علاقائی زرائع کے مطابق قتل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ