جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5492 دن مکمل

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5492 دن ہو گئے ۔

اظہار یکجہتی کرنے والوں میں شال سے سیاسی اور سماجی کارکنان خدا بخش بلوچ نور محمد بلوچ الٰہی بخش بلوچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ظلم و بربریت جبر تشدد جب حد سے تجاوز کر جاہے انسان اپنی ہی دھرتی پر پردیسی کہلائے انقلاب کی رنگین خوابوں کو غلامی کے طوق پہنائے جائیں پھولوں کی تھالی کانٹوں سے بھردی جائے بنی نوع انسان فرعونیت پر اترآہے چراغوں کو جب گل کر کے ان پر خون کی نہریں بہا دی جائیں ظلمت کے گر دات میں جینے کا حق بھی جواب دے تو آفتاب کی تشریف آوری سے انقلاب کی ایک نوید جاگ اٹھتی ہے معصوم و مایوس چہرے جو کسمپرسی وبے بسی کی کشمکش میں مبتلا تھے انقلاب نے جوش میں مظلوموں کی چیخ مجاہدوں کی للکارا میں مل جائے تو پوری دھرتی کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے

یہ انقلاب ایک سیلاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو اپنے ساتھ ہر ظلم کو بہا کر لے جاتا ہے کہنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ قوم اس وقت کامیاب و کامران نہیں ہوتی جب تک وہ ظلم و تشدد غلامی کے ماحول و گردپ سے نکل کر شعوری ازادی کی طرف راغب نہ ہوں

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اسلامی ریاست کہلانے والے ملک حکمران کس طرح ایک مظلوم قوم پر ظلم و جبر کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں جو کسی طرح اس ملک کے وہ تمام ادارے بے خواہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے سے منسلک ہوں سب کے سب ہاتھ دھو کر اس دھرتی کے پیچھے پڑے ہیں لیکن انسان کو دکھ تب ہوتا ہے جب اسے اپنوں کی چھری سے زخم ملا ہو جن کے زخم تو کچھ عرصے میں دھل جاتے ہیں پر ان کے نشان باقی رہ جاتے ہیں زخم بندوق اور تلوار سے بھی دیا جاتا ہے تو اتنے ہی گہرے ناسور زبان اور انسان کے لہجے سے بھی عطا کیے جاتے ہیں جن کا اثر کیمیائی ہتھیاروں سے کئی گنا زیادہ اور دیر پا ہوتا ہے

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ وفاقی میڈیا کی یلغار بلوچستان مگر پچھلے کچھ عرصے سے ہمیں وفاقی میڈیا کے طور طریقے ڈنگ اور ہر خبر سے بارود کی بو اتی محسوس ہو رہی ہے جو وقت اور ہر الات کے ساتھ ساتھ بو اتی محسوس ہو رہی ہے جو وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ پورے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

زامران میں پاکستانی فوج پر سنائپر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بدھ جون 26 , 2024
کیچ : بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے زامران میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور جاسوس کیمرے کو نشانہ بنایا، حملوں میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور جاسوس کیمرہ تباہ ہوگیا۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 23 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ